کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 18 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات تک مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیزہواؤں اورآندھی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، ڈی جی خان ڈویژن اورکشمیر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارشوں سے فیصل آباد، راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔