منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمال مشرق سے ہوا 6 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس سے کچھ مقامات پر پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی معطل رہی۔

گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں تیز جبکہ ملیر کینٹ اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں