The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 8 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مالاکنڈ، مکران، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

کرنٹ سے ہلاکتیں، کے الیکٹرک کے خلاف پانچواں مقدمہ درج

یاد رہے اس سے قبل ہونے والی بارش نے کراچی کا نظام درہم برہم کردیا تھا ، اکثر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں جبکہ دوہفتے کے دوران کے الیکٹرک کی نااہلی اورغفلت سے 33 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں