The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں سورج آج بھی گرمی برسائے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا، ہوا میں نمی کا تناسب53 فیصد ہے۔

کراچی کے علاوہ حیدرآباد سمیت لاڑکانہ، دادو، خیرپور، سکھر اور دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق گرم موسم میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز گریں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں