کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں سہ پہر کے بعد ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ 8 سے 10 گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، سمندرمیں موجود سسٹم کے باعث پوسٹ مون سون مزید 1 سے 2 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر قائد میں ہونے والی بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، ملکی اور غیرملکی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ نہ کرسکی۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب ویتنام سے آنے والی کارگو پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی، لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 305 بھی لینڈ کرنے سے قاصر رہی۔
کراچی میں زلزلہ ، شہری خوفزدہ
کراچی سے جدہ اور اسلام آباد کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ فلائٹ کو ری شیڈول کیا گیا۔
کراچی سے سکھر جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 536 کی پرواز منسوخ کردی گئی جبکہ بحرین سے آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ موسم کی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 305 کو سکھر ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔


