پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی میں سردی میں کمی! محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد سردی میں کمی کے بعد محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی ، جس میں کہا گیا رواں ماہ سردی کی کسی نئی لہر کے آنے کا امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی میں کمی آگئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کے زیادہ تناسب کی وجہ سے شہر دھند کی لپیٹ میں ہے، جس نے حد نگاہ کو کئی علاقوں میں شدید متاثر کیا، گلشن معمار، ملیر، اسکیم 33 اور سُرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم رہی۔

محکمہ موسمیات نے کہا آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے دھند کی شدت بڑھ رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ کل بھی شہر میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہے اور دن کے اوقات میں دھند اسموگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

رواں ماہ کراچی میں سردی کی کسی نئی لہر کے آنے کا امکان نہیں ہے اور اوسط درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا حصہ ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، اسکردو میں پارہ منفی 11، گوپس میں منفی 9، استور اور گلگت میں منفی 8 اور بگروٹ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیے گئے۔ قلات میں منفی 2، کوئٹہ میں منفی 1، اسلام آباد میں 1، پشاور میں 2 اور لاہور میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں