ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں شدید متاثر

واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں