منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

کراچی میں سرد ہوائیں، سردی کی شدت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شہر قائد میں صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ملک میں سردی اپنے جوبن پر ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 سے منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گلگت میں منفی 6 سے منفی 4، کوئٹہ میں منفی 4 سے منفی 2، جبکہ زیارت، قلات اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت 3 سے 5، پشاور میں 2 سے 4، لاہور میں 8 سے 10، جبکہ ملتان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث دورانِ سفر ڈرائیورز کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا، گلگت میں منفی 6، کوئٹہ میں منفی 4، بگروٹ میں منفی 2، مظفرآباد میں 4، پشاور میں 3، لاہور میں 9، اسلام آباد میں 4، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں