پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی بڑھنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا سمندری ہوائیں بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ گرم موسم کیساتھ دن کا آغاز ہوا اور شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے

شہر میں آج دن بھر سمندری ہوائیں بند رہنے اور کل موسم شدید گرم رہنے کے بعد شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، شمال مشرقی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

کل کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بھی آج اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم بھارتی گجرات سے آگے بڑھتے ہوئے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اور اس کے اثرات جنوب مشرقی سندھ، زیریں سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں پر بھی پڑیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں