منگل, جولائی 8, 2025
اشتہار

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، آج اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں