بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی میں شدید گرمی!‌ بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں شام میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہرِ قائد شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ شمال مشرقی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی کی خبریں

آج درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 3 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہےم جس کے اثرات جنوبی سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں پر پڑ سکتے ہیں۔ اس دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰیار، مٹیاری اور تھرپارکر میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں شام کے وقت آندھی اور ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب سانگھڑ، میرپور خاص، عمرکوٹ، موری اور سجاول میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار میں طوفانی بارش ہوئی۔

سمندری طوفان کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلون کی پہلی وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو یکم اکتوبر تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔ اس کم دباؤ کے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں