ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی میں سردی : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شہر قائد میں سردی میں اضافہ کی پیش گوئی کردی تاہم دن بھر موسم گرم و خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم میں تبدیلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردی میں اضافہ کا امکان ظاہر کردیا.

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کے وقت خنکی کے ساتھ ہلکی ٹھنڈک رہتی ہے جبکہ دن بھر موسم گرم و خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے اب تک کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 16.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا مطلع صاف ہے، مگر فضائی آلودگی برقرار ہے۔ سم

ندری ہوائیں بند ہیں اور شمال/شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہواؤں کی سمت میں تبدیلی اور نمی کے کم تناسب کی وجہ سے موسم خشک ہے اور فضائی معیار غیر صحت بخش ہے، آج ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نمی کا تناسب صرف 8 فیصد تھا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اور اس وقت شہر میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں