کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جناب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں جاری سردی کی لہر میں کمی آگئی ہے، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے.
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دیر، چترال، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن اور پشین میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


