منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ موسمیات کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (05 مئی 2026): شہر قائد میں گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو بھی شہر میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرے گا، دن میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

آج کراچی میں گرمی کی شدت کل سے معمولی سی کم ہوگی، گرد آلود ہوائیں چلیں گی، اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 3 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

کراچی میں گرمی کی شدت سے 8 افراد جاں بحق

واضح رہے کل کراچی میں رواں سال کا گرم تین دن رہا، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ متعدد متاثرہ مریض اسپتال منتقل کیے گئے، ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی اورنمکیات کے استعمال کو یقنی بنائیں اور غیر ضروری طور پر دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نہ نکلیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں