اشتہار

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جنوب مغرب سے ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات اور اٹک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کینجھر جھیل کے پانی کے معیار سے متعلق لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹس جاری کر دی گئیں

پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں