اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

کراچی میں بادلوں کا راج، بوندا باندی کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(19 اگست 2026): شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ جنوب مغرب کی جانب سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں