کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا مطلع جزوی ابرآلود، سمندری ہوائیں جزوی بحال ہوچکی ہیں، جبکہ شہر میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری، شدت 41 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، شمال مغرب سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 21 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر رہے گا تاہم مون سون کی اچھی بارش کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔
ایل پی جی صارفین کیلیے برُی خبر
واضح رہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، حیدرآباد، کوٹری، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری میں بارشوں نے جل تھل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


