The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 18.5 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی نظام ملک بھر میں اپنے اثرات دکھائے گا، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج اور کل گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد ہے تاہم بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں موسم منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں