پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

کل کراچی کی کونسی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رہے گی؟ شہریوں کےلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل رات ایک سے 4 بجے تک شارع فیصل اسٹیڈیم روڈ جانے والے راستے بندرہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک کو کارساز، اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہیدملت روڈ، حسن اسکوائر، راشد منہاس روڈ اور ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایف ٹی سی بلڈنگ اور نرسری سے آنے والی ٹریفک کو کارساز اور ایئرپورٹ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ سرشاہ سلیمان روڈ یا اسٹیڈیم کی جانب بھی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں