بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

سردی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(9 جنوری 2026): شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں شہر پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے باعث ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

شہر قائد کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی شامل نہیں ہے لیکن پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا نواں نمبر ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں سے لے کر میدانی علاقوں تک شدید سردی ہے، ہنزہ میں پارہ منفی اکیس تک گر گیا۔ استور میں کم سےکم درجہ حرارت منفی انیس، چلاس میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد اور خشک موسم جاری رہے گا، مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

 شمالی بلوچستان میں بھی شدید ٹھنڈ، قلات میں کم سے کم منفی سات ڈگری، کوئٹہ میں منفی چار، پشاور میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں پانچ، لاہور میں سات اور کراچی میں آٹھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں