کراچی : گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 میں ایک گھر سے خاتون کی گلاکٹی اور مرد کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر قتل اور خودکشی کا لگتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش اور مرد کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون اور مرد کا میاں اور بیوی کا رشتہ ہے، واقعہ بظاہر قتل اور خودکشی کا لگتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ یاسمین جبکہ مرد کی شناخت 35 سالہ خدابخش کے نام سے ہوئی ہے تاہم لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ شوہر نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی تاہم مزید تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں برآمد
یاد گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے کالا پل ہزارہ کالونی میں گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ شوہر نے جھگڑے میں بیوی پر فائرنگ کرکے خودکشی کی ہے۔
پولیس کا بتانا تھا کہ میاں اور بیوی کی شادی پانچ سال قبل ہوئی ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، گھر سے ایک پستول برآمد ہوا۔


