کراچی: جیل چورنگی پر موٹر سائیکل کی چین میں برقعہ آنے سے خاتون گر کر جاں بحق ہوگئیں، خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جیل چورنگی کے قریب افسوسناک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ برقعہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنسنے کے باعث 45 سالہ شازیہ موٹرسائیکل سے گر گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ اچانک برقعہ موٹرسائیکل کی چین میں الجھ گیا، جس سے توازن بگڑنے کے باعث وہ سڑک پر گر گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


