ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کراچی : دارالصحت اسپتال میں آپریشن کے دوران خاتون کا انتقال ، لواحقین کی ہنگامہ آرائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دارالصحت اسپتال میں آپریشن کے دوران خاتون انتقال کرگئی، جس پر لواحقین نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں دوران علاج خاتون انتقال کرگئی ، جس کے بعد لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لے لیا۔

متوفیہ کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ گزشتہ دوپہر گردے کی پتھری کے آپریشن کے لیے خود چل کر اسپتال آئی تھیں، تاہم آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز حقیقت چھپاتے رہے، جبکہ بعد میں ڈاکٹروں نے خود مبینہ طور پر غفلت کا اعتراف بھی کیا۔

متوفیہ کے اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو اسپتال سے فرار کرا دیا گیا، مبینہ غفلت کے ذمہ دار ڈاکٹرز اور عملے کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

واقعے کے بعد اسپتال میں تمام طبی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں، جبکہ علاج اور تیمارداری کے لیے موجود افراد کو بھی اسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں