اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(8 مئی 2026): شہر قائد کے علاقے سولجر بازار نمبر 2 کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق 57 سالہ یاسمین نامی خاتون اس وقت گولی کا نشانہ بنیں جب ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کراچی: سُنار سے 23 لاکھ روپے اور ایک کلو چاندی کی بڑی ڈکیتی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں