کراچی: فیکٹری میں ملازمت کرنے والی خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی میں لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ خاتون فیکٹری سے گھر جا رہی تھی جب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس کا تعاقب کیا اور فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی لڑکی ٹارگٹ نہیں تھی بلکہ فائرنگ کی زد میں آگئی، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکی۔
واقعہ شرافی گوٹھ میں بھی پیش آیا، جہاں مقتولہ عاصمہ کی مدعیت میں مقدمہ شرافی گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقتولہ پانچ بچوں کی ماں اور بلوچستان کے شہر ژوب سے تعلق رکھتی تھی، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسے کمپنی سے نکلتے وقت نشانہ بنایا۔
مقتولہ کے شوہر ہارون نے بتایا کہ : ہماری 20 سال قبل شادی ہوئی ، وہ مکینک ہیں اور اہلیہ فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی، ان کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وہ غریب لوگ ہیں اور میاں بیوی مل کر اپنے بچوں کی کفالت کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


