جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

کراچی: کلفٹن سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کلفٹن اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بظاہر خاتون کا چہرہ قتل کے بعد کسی تیز دھار آلے سے مسخ کیا گیا ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا ہو۔

مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی، بائیو میٹرک سے ان کی شناخت حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی : خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 15نمبر پر فائرنگ سے لڑکی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ملزمان نے خاتون کوگولی مار کر قتل کیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ سندھ اربن اسپتال کےقریب سرپرگولی مارکرخاتون کوقتل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں