کراچی : صدر اور گارڈن کی اہم سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے صدر اور گارڈن کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
لیکٹرونکس مارکیٹ کے اطراف سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ زیب النسا اسٹریٹ، ریگل چوک اور گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ ا
یمپریس مارکیٹ سے ریگل اور لکی اسٹار جانے والی اہم سڑکوں پر بھی ٹریفک جام کی صورتحال برقرار ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گل پلازہ واقعے کے باعث امدادی کارروائیوں کے لیے اطراف کی بعض سڑکیں عارضی طور پر بند کی گئی ہیں، جس کے باعث متبادل راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


