ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی کے اہم منصوبے میں اربوں روپے کی بےضابطگی، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی موبیلیٹی پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگی سامنے آگئی۔

یلولائن بی آرٹی منصوبے میں اربوں روپے کی بےضابطگی سامنے آنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن ساؤتھ میں سابق افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق پی ڈی کےایم پی ضمیر عباسی اوت ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جھمن داس نامزد کیے گئے ہیں جب کہ جام صادق پل اور دوڈپو منصوبوں میں مالی بےضابطگیوں کا الزام ہے۔

انکوائری کمیٹی نے بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کی تصدیق کر دی۔ مقدمہ متن کے مطابق ٹھیکیداروں کو غیرمحفوظ مالی سہولت دی گئی اور 8.5 ارب روپے کی مالی معاونت بغیر بینک گارنٹی فراہم کی گئی جس سے قومی خزانے کو ایک ارب 25کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی، جعلسازی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں