کراچی : ڈیفنس میں ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، تاہم نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈبل کیبن گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا، اس کی انگلی کٹ کر دور جا گری۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں بظاہرغلطی ڈبل کیبن کےڈرائیور کی ہے، حادثے کے بعد شہریوں نے مسلح گارڈز والی ڈبل کیبن گاڑی کوگھیرے میں لیا۔
گاڑی سوار نوجوان نے مزاحمت دیکھی تو زخمی کو اسپتال منتقل کرنےکاکہا ، شہری کے مطابق زخمی کو کس اسپتال منتقل کیا گیا تاحال نہ پتہ چل سکا اور حادثےمیں زخمی شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
پولیس نے بتایا کہ کارکی موٹرسائیکل کو ٹکرمارنے کے واقعے میں زخمی نوجوان دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑگیا ، نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق کار سوار خود لڑکے کو اٹھا کراسپتال چھوڑ گیاتھا اور اسپتال میں لڑکےنےاپنانام شہزادبتایا، پتا کر رہے ہیں کہ زخمی کون تھا اورکس اسپتال منتقل ہوا اور جس گاڑی سے حادثہ ہوا اس کا نمبر حاصل کر لیا ہے۔