کراچی : نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے کم عمر بہن بھائی لاپتہ ہوگئے ، دونوں بچے ماموں کے ساتھ رہتے تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے کم عمربہن بھائی لاپتہ ہوگئے ، والدہ نے بچوں کی بازیابی کے لئے سوشل میڈیا پر مدد مانگ لی ہے۔
بچوں کے ماموں راشد نے بیان میں کہا ہے کہ ایان اورانابیہ رات 11 بجکر 50منٹ پر نیچےاترےتھے، بچوں کے والد کی 8سال قبل اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی تھی، ان کی والدہ دبئی میں ملازمت کرتی ہیں۔
ماموں کا کہنا تھا کہ دونوں بچے میرے ساتھ ہی رہتے ہیں، حیدری پولیس کوبچوں کےلاپتہ سے متعلق اطلاع کردی ہے تاہم پولیس کی جانب سےتاحال کوئی مدد نہیں کی گئی۔
پولیس نے نارتھ ناظم آبادبلاک ایچ میں بہن بھائی کے لاپتہ ہونے کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ رات کوہی ابتدائی رپورٹ درج کرلی تھی اور بچوں کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او حیدری کو متاثرہ فیملی سے رابطہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے لاپتہ ہونے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، تحقیقات کرکےسی سی ٹی وی نکالنےکی کوشش کر رہے ہیں۔