کراچی: اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کو پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا اور کہا مقتول کو کسی نے فون کرکے گھر سے باہر بلایا اور فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اہلخانہ نے بتایا کہ مقتول احسن گھر کے باہر بیٹھ کر موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، احسان کواسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹراسکی جان نہ بچا سکے،
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کو کسی نے فون کرکے گھر سے باہر بلایا، جس کے بعد فائرنگ کی گئی، واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
اہلخانہ نے مزید بتایا کہ مقتول پولیس کے ساتھ کام کرتا تھا اور پہلے بھی فائرنگ کا نشانہ بن چکا تھا۔
اس سے قبل گلشن معمار موڑ ایڈ مور پمپ کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 32 سالہ شکیل احمد ہلاک ہوا، پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے۔
دوسرے واقعے میں سپر ہائی وے جمالی پل تبلیغی مسجد کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ عیسیٰ خان جاں بحق ہوگیا، مقتول کا کرمنل ریکارڈ تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


