کراچی : شیریں جناح کالونی میں جھولانہ ہٹانے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں جھولا نہ ہٹانے پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ حماد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جو اس واردات میں ملوث ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کے عہدیدار کا رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے کہا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


