تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کراچی، چڑیا گھر کے جانور لاغر ہوگئے؟ انتظامیہ نے ویڈیو شیئر کردی

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے چڑیا گھر کے جانوروں سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے کراچی کے چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تھیں، جن میں شیر سمیت دیگر جانور انتہائی لاغر نظر آرہے تھے۔

ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ ٹھیکدار نے رقم ادا نہ ہونے کی صورت میں جانوروں کو کھانا دینا بند کردیا، گزشتہ تین روز سے چڑیا گھر کے جانوروں نے کچھ نہیں کھایا۔

مزید پڑھیں: بقایاجات کی عدم ادائیگی ، کراچی چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا بند کردیا گیا

انٹرنیٹ پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے والے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی نے نوٹس لیا اور کے ایم سی کی ٹیم کو چڑیا گھر کے اچانک ہنگامی دورے کی ہدایات کیں۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق چڑیاگھرمیں جانوروں کی خوراک سےمتعلق خبریں حقائق کےمنافی ہیں، کے ایم سی افسران کے دورے میں یہ بات سامنے آئی کہ چڑیاگھر میں موجود جانوروں کیلئے ایک ہفتےکی خوراک موجود ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک کے تمام جانور صحت مند ہیں اور انہیں مسلسل خوراک کی فراہمی جاری ہے۔

کراچی میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے والوں کو شرپسند عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بعض شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اس قسم کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کیونکہ یومیہ بنیاد پر سیکڑوں شہری چڑیا گھر جاتے ہیں جو جانوروں کی صحت یابی اور تندرستی کی تصدیق کرسکتے ہیں‘۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مزید کہا کہ شہریوں نے بھی جانوروں  کی صورت حال اور حالت پر اطمینان کااظہارکیا۔ کے ایم سی نے اپیل کی کہ  چڑیا گھر،سفاری پارک کے جانوروں سے متعلق منفی خبریں پھیلا کر منفی سیاست نہ کی جائے۔

Comments

- Advertisement -