The news is by your side.

Advertisement

کراچی: نویں جماعت کی طالبہ کا قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار

شہر قائد میں نویں جماعت کی طالبہ کا لرزہ خیز قتل ہوا، پولیس نے واقعے میں کمال مہارت دکھاتے ہوئے قاتل کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیہ سعیدآباد میں گھر میں فائرنگ سے نویں جماعت کی طالبہ کا قتل ہوا، جس کی شناخت مدیحہ کے نام سے کی گئی، مقتولہ نویں کلاس کی طالبہ تھی۔

پولیس کے مطابق حمزہ نامی ملزم نے مدیحہ کو موت کے گھاٹ اتارا، واقعے سے قبل ملزم مقتولہ کے گھر میں داخل ہوا اور سیدھا کچن کے کام کاج میں مصروف مدیحہ کے سر پر گن رکھ دی اور ٹریگر دبادیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بہن نے بتایا کہ وہ ملزم حمزہ کو جانتی تھی، ملزم اکثر اسکول جاتےہوئےدونوں کو تنگ کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور دو گھنٹےکے اندر قاتل حمزہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی کیماڑی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ کی چھوٹی بہن نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، گرفتار ملزم کا گھر اسکول کے قریب ہے، جہاں سے وہ انہیں تنگ کرتا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد قاتل حمزہ سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کا ایک بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جوکہ پی کیو آر میں سپاہی ہے، ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں