The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی

کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی، پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شدید گرمی کی لہر نےشہریوں کا جینا محال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی ہوش اڑانے والی گرمی ہوگی، آج بھی پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز گرمی کے تھپیڑے کئی دن کراچی والوں کا حال برا کریں گے، شدید لو چلے گی، بڑھتی گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو احتیاط کا مشورہ ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب19 فیصد ہے، نمی کے کم تناسب سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 بجےسمندری ہوائیں چلیں گی توگرمی کم ہوجائےگی، گرمی کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی

موسم کا حال بتانے والوں نے جمعے کے روز سے موسم بہتر ہونے کی خوشخبری دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج کل تک آگ برساتا رہے گا، سمندری ہوائیں چلتے ہی شہر کا موسم بہتر ہوجائے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مئی اور اکتوبر سال کے گرم ترین ماہ شمار کئے جاتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے24گھنٹے موسم گرم اورخشک رہےگا جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں