ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی کے شہری کا جشنِ آزادی منانے کا انوکھا انداز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ایک شہر ی نے جشن آزادی کی مناسبت سے اپنی گاڑی کو پاکستان کی چلتی پھرتی تاریخ میں تبدیل کرڈالا ہے۔

کراچی کی سڑکوں پرجشن آزادی کے رنگ ہر جانب ہی بکھرے ہوئے ہیں ، کہیں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے تو کہیں رنگ برنگے قمقموں سے ماحول کو جگمگایا گیا ہے اور کہیں بچے جھنڈیاں لگانے میں مصروف ہیں الغرض ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں وطنِ عزیز سے اظہارِ محبت میں مصروف ہے۔

car1-post

- Advertisement -

ایسے میں کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے شہری قیصر عباس نے وطن عزیز سے محبت کا انتہائی انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو پاکستان کے پرچم اور ملک کی عہد ساز شخصیات کی تصاویر سے مزین کردیا ہے۔

گاڑی پر قومی پرچم کی ڈیزائننگ کی گئی ہے اور پاکستان کی اہم شخصیات کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں جن میں قائد اعظم محمد علی جناح، محترمہ فاطمہ جناح ، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور مولانا محمد علی جوہر شامل ہیں اور ان کے ساتھ ڈاکٹرعبدالقدیر خان ،ڈاکٹر عبدالستار ایدھی اور آرمی چیف راحیل شریف کی تصاویر بھی شامل ہیں ۔

car5-post car 4

دیگر معروف شخصیات میں ملکہ ترنم میڈم نورجہاں، اسکواش چمپئین جہانگیرخان اور جان شیر خان، ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل عباس اور کرکٹر مصباح الحق شامل ہیں۔

گاڑی کی بیک اسکرین پر قیصر عباس کے بچوں کی تصاویر آویزاں ہیں اور اسکے اوپر ایک انہتائی خوبصورت عبارت ’’ ہمیں اپنے وطن سے پیار ہے‘‘ تحریر کی گئی ہے۔

قیصر عباس نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب چھوٹے ہوتے تھے تو ہمارے بڑے گھر سجاتے تھے ، جب گاڑی لی تو خیال آیا کہ گاڑی سجاتے ہیں۔

car3-post

گاڑی کی تیار ی پر آنے والی لاگت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ’’اس پر 30 ہزار روپے کا خرچہ آیا ہے لیکن وطن سے میری محبت کے آگے یہ رقم کچھ بھی نہیں ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ تیرہ اگست نصف شب کے وقت وہ قائداعظم کے مزار پر ہوں گے اور وہاں سے قافلے کی صورت میں جشنِ آزادی منانے کے لیے ساحلِ سمندر کی جانب جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں