کراچی :ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے 11گرڈ اسٹیشن بند، مختلف علاقوں میں بجلی معطل -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی :ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے 11گرڈ اسٹیشن بند، مختلف علاقوں میں بجلی معطل

کراچی :شہر قائد میں ایک بار پھر ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے 11گرڈاسٹیشن بند ہوگئے ، جس کے باعث ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی ،ائیرپورٹ کے اطراف بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سخت گرمی میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، کراچی میں گیارہ ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے گیارہ گرڈاسٹیشن بند ہوگئے، حب، بیلہ اور وندر کے گرڈاسٹیشن بھی بند پڑے ہیں، جس کے بعد ایئرپورٹ کی لائٹس آف ہوگئیں، شاہراہ فیصل پر سگنلز بھی بند ہوگئے جبکہ ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی درجنوں علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

گلشن اقبال، انوار ابراہیم، شمسی سوسائٹی میں صبح چھ بجے سے بجلی غائب ہے، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں بھی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا ۔


مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن


ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق این ٹی ڈی سی گرڈ میں تکنیکی خرابی سے سپلائی متاثر ہے، کے الیکٹرک،این ٹی ڈی سی رابطے میں ہیں ،کام تیزی سےجاری ہے، شہر میں بجلی کاشارٹ فال تقریباتین سو میگا واٹ ہے اور کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی 12کراچی میں ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جس کے باعث 90 فیصد شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں