کراچی : شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28سے30ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ، آج کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کےاوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28سے30ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔.
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اورموسم سرد رہےگا جبکہ دار الحکومت اسلام آباد میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے۔
لاہور اور کراچی میں موسم سرداورخشک رہے گا جبکہ پشاور میں مطلع ابرآلود رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلودرہنےکےعلاوہ بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔