کرک(9 جنوری 2026): شادی میں رواج کے مطابق مٹھائی کی رقم نہ دینے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کرک ڈب سنگینی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رواج کے مطابق مٹھائی کی رقم نہ دینے پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، رواج کے مطابق مٹھائی کی رقم نہ دینے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کرک میں اس واقعے کے بعد پولیس نفری پہنچ گئی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب کا رہائشی راہی گزشتہ روز گھر سے اپنی دکان پر جا رہا تھا وہ جسے ہی دکان کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


