پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

خاندانی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور بھتيجی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرک کے علاقے سورڈاگ میں خاندانی رنجش پر بھائی کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے سورڈاگ میں آج صبح دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں خاندانی رنجش پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں بڑا بھائی نبیراللہ، اُس کی اہلیہ امبرین بی بی، اور دو کمسن بیٹیاں حلیمہ بی بی اور بی بی آمنہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، 3 افراد قتل

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ناراض بیوی کو منانے کیلیے آنے والے ملزم کی فائرنگ سے سسر، ساس سالہ اور لڑکی کے ماموں جاں بحق ہوگئے تھے۔

خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان 70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں