بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

کرک میں ہلاک ایک دہشت گرد بنگلادیشی شہری ہے، حکام

اشتہار

حیرت انگیز

کرک (28 ستمبر 2025): خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ہلاک ایک دہشت گرد بنگلادیشی شہری نکلا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کرک میں ہلاک ایک دہشت گرد بنگلادیشی شہری ہے، مارے گئے دہشتگردوں کے پاس سے بنگلادیشی شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے بھی کارروائیوں میں 2، 3 بنگلادیشی مارے جا چکے ہیں، یہ افراد تبلیغ کے لیے افغانستان گئے تھے جہاں وہ دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ بنے۔

پاکستان کی اطلاع پر بنگلادیش میں بھی 2 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں، کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے 17 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

درشہ خیل، کرک میں کامیاب آپریشن، ہلاک خوارج کی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کرک درشہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تھی، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرک درشہ خیل میں فورسز نے ملا نذیر گروپ کی موجودی پر ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس پر دہشتگرد غار کی جانب بھاگنے لگے۔

ادھر بنوں پولیس نے دہشت گردوں کو چیلنج دے دیا ہے، ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے ایس ایچ او اور چوکی انچارجوں کو ہدایات جاری کر دیں، اور آڈیو پیغام میں کہا دہشت گردوں نے جو کرنا تھا کر لیا، اب تک بنوں پولیس دفاع کر رہی تھی، آج سے پولیس میدان میں ہے، جو ساتھ ہے وہ ٹھہرے، جسے ساتھ نہیں دینا وہ چھٹی لے اور گھر چلا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں