تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید

کرم ایجنسی : کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتےہی علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


وزیراعظم پاکستان نےکرم ایجنسی میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔


طلال چو ہدری


وزیرمملکت برائےداخلہ طلال چوہدری نے کرم ایجنسی میں اہلکاروں پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کوصبرعطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کےعفریت کےخلاف متحد ہے،دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ پاکستان نے کردارادا کیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ڈومورکامطالبہ کرنے والوں کوہماری قربانیوں کا ادراک ہوناچاہیے،ہماری فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، اہلکار بازیاب غیرملکیوں کے ہینڈلزکی تلاش میں مصروف تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز، قادر اور جمعہ گل جبکہ زخمیوں میں نائیک انور،لانس نائیک شیرافضل، سپاہی ظاہرشامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے خرلاچی میں بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔


کرم ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا ،2ایف سی اہلکار شہید


خیال رہے کہ رواں سال 10 جولائی کو کرم ایجنسی کے علاقے لکا تیگہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے۔


باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق


یاد رہے کہ 11 اگست کو وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -