The news is by your side.

Advertisement

کرن جوہر صنم سعید کی اداکاری کے گرویدہ

باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صنم سعید کسی سے کم نہیں اور اب اس بات کا اعتراف بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر نے بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صنم سعید اور فواد خان کے ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کو جب سے بھارتی ڈرامہ چینل پر پیش کیا گیا تب سے بھارتی بھی ان دونوں کی اداکاری کے دیوانے ہوگئے۔ بھارتی ڈراموں کے برعکس مختصر، بامقصد پلاٹ اور بہترین مکالمہ نگاری کے ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کو بھارت میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ss-5

ڈرامے میں مرکزی کرداروں فواد خان اور صنم سعید نے بھی بہترین اداکاری کی۔ فواد خان تو بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں چنانچہ بھارتی پہلے ہی فواد خان کے دیوانے ہیں، اب صنم سعید کی اداکاری کا اعتراف کرن جوہر نے بھی کرلیا۔

ss-2

کرن جوہر نے ٹوئٹر پر صنم سعید کو فالو کیا۔ صنم سعید نے ان کا شکریہ ادا کیا تو کرن جوہر نے جواب میں ’زندگی گلزار ہے‘ میں ان کی بہترین اداکاری کی تعریف کردی۔

اس سے قبل بھی پاکستانی اداکار اور اداکارئیں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ہلچل مچا چکی ہیں جن میں ایک نام ماورا حسین کا بھی ہے۔ ماہرہ خان بھی بالی وڈ میں ایک فلم ’رئیس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان ادا کر رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں