ممبئی: بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ممبئی کے پوش علاقے میں پریمیم فلیٹ خرید لیا، جس کی قیمت بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے خار ویسٹ میں یہ جائیداد پالی ونٹیج نامی رہائشی عمارت میں خریدی ہے، جس کی قیمت 8 اعشاریہ 05 کروڑ ہے، رجسٹریشن نومبر 2025ء میں مکمل ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلیٹ جدید سہولیات، مناسب رقبے اور 2 مخصوص پارکنگ اسپیسز کے ساتھ ایک اعلیٰ معیار کی رہائش فراہم کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خار ویسٹ اپنی بہترین لوکیشن، مضبوط کنیک ٹیوٹی اور مکمل شہری سہولیات کے باعث اب بھی اعلیٰ طبقے کے خریداروں کی اولین ترجیح بنا ہوا ہے۔
لڑکیوں کی طرح بات کرتا اور چلتا تھا، تین سال کوچنگ کے بعد ٹھیک ہوا، کرن جوہر
رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کی اسٹامپ ڈیوٹی 48 لاکھ اور رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپے ہے جبکہ اس کا کارپٹ ایریا 98 اعشاریہ 49 مربع میٹر ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


