اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کرن جوہر نے یوٹیوبر کیری میناٹی کیخلاف قانونی جنگ کیوں شروع کر دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

(11 فروری 2026): نامور بھارتی فلمساز کرن جوہر نے یوٹیوبر کیری میناٹی کے خلاف قانونی جنگ شروع کی ہے لیکن بہت سے لوگ اس کی وجہ سے لاعلم ہیں۔

تنازع اُس وقت شروع ہوا جب اجے نگر المعروف کیری میناٹی نے یوٹیوب چینل پر ’کافی ود جلن‘ کے عنوان سے ایک پیروڈی ویڈیو اپ لوڈ کی جو کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ پر مبنی تھی جس میں بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے لطیفے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا کی کرن جوہر کو وارننگ

کرن جوہر کے مطابق اس ویڈیو نے کامیڈی کی حد عبور کر کے ذاتی حملے کی شکل اختیار کر لی۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے الزام لگایا کہ اس ویڈیو میں نازیبا زبان استعمال کی گئی اور ان کے نام کو براہ راست نازیبا طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

9 فروری کو ممبئی کی ایک عدالت نے کرن جوہر کی درخواست پر سماعت کی اور فوری طور پر حکم جاری کیا۔ جج بھوسلے نے ریماکس دیے کہ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ اجے نگر اور دیپک چار (کیری میناٹی چینل کے منیجر) نے مدعی کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے اور نازیبا زبان استعمال کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ویڈیو کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور اس طرح کے مزید مواد کی گردش پر پابندی لگا دی جائے۔ عدالت نے میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی ہدایت کی کہ وہ متعلقہ لنکس کو حذف کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ویڈیو کسی بھی شکل میں دوبارہ اپ لوڈ نہ ہو۔

کیری میناٹی کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو پہلے ہی ہٹا دی گئی تھی۔ انہوں نے دلیل دی کہ قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں تھی اور کرن جوہر نے یوٹیوبر کو وضاحت کا موقع دیے بغیر جلد بازی میں مقدمہ دائر کیا۔

دلائل کے باوجود جج نے عبوری حکمِ امتناع جاری کر دیا جس کے تحت کیری میناٹی، ان کی ٹیم اور چینل سے وابستہ کسی بھی شخص کو اگلی سماعت تک کرن جوہر کے بارے میں مزید کوئی بھی توہین آمیز مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے روک دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں