پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

کرن جوہر بھی ’مرزا پور دی مووی‘ کے مداح نکلے، فلم کو شاندار اور مسالہ دار قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(5 ستمبر 2026): بالی ووڈ کے نامور فلم ساز اور دھرما پروڈکشنز کے سربراہ کرن جوہر نے ’مرزا پور دی مووی‘کو شاندار اور مسالہ دار قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کے نامور فلم ساز اور دھرما پروڈکشنز کے سربراہ کرن جوہر بھی مقبول ترین فرنچائز ‘مرزا پور’ کی فلمی شکل کی تعریف کرنے والے فنکاروں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے اسے زبردست پذیرائی بخشی ہے۔

کرن جوہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر فلم کا ہائی انرجی ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیال کا اظہار کیا۔ فلموں کے شوقین اور بڑے پیمانے پر تفریح فراہم کرنے والی سنیما کے حامی کرن جوہر اس بات سے خاصے متاثر ہوئے کہ کس طرح اس فلم نے پرانے کرداروں کو ایک ساتھ جوڑتے ہوئے نئے کرداروں کو کہانی میں شامل کیا ہے۔

اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا’ مرزا پور ایک شاندار، کڑک اور مسالہ دار سفر ہے، میں اس سیریز سے محبت کرتا ہوں اور میں نے فلم کا بھی بھرپور لطف اٹھایا۔

کرن جوہر نے فلم میں تمام کردار ایک بار پھر چمکتے دکھائی دیے ہیں اور اعتماد کے ساتھ نئے کرداروں نے بھی اس میں اپنی جگہ بنائی ہیں۔انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ اگر آپ نے سیریز نہیں بھی دیکھی تب بھی آپ کو فلم بہت پسند آئے گی۔

ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے کے بعد ایک بڑا ہٹ بننے والی مرزا پور فرنچائز اب اپنی اس بڑی کائنات کو بڑے پردے پر لے آئی ہے۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں کئی جانی پہچانی ہستیاں بھی جلوہ گر ہیں جبکہ نئے کرداروں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

پنکج تپاٹھی کے کالین بھیا اور علی فضل کے گڈو پنڈت اس ایکشن فلم کے مرکز میں موجود ہیں، مرزا پور کی دنیا کی طاقت کی کشمکش، دشمنیاں اور تشدد سنیما کے اس نئے سفر میں مزید نکھر کر سامنے آئے ہیں۔

اسٹریمنگ سیریز سے فیچر فلم کی طرف یہ منتقلی اس فرنچائز کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ تاہم، تخلیق کاروں نے ان تمام عناصر کو برقرار رکھا ہے جنہوں نے مرزا پور کو مقبول بنایا، جن میں بڑے کردار، شدید دشمنیاں اور غیر متوقع موڑ شامل ہیں۔

ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ‘مرزا پور: دی مووی’ کی ہدایات گرّمیت سنگھ نے دی ہیں جبکہ اس کے تحریر کار پونیت کرشنا ہیں۔ رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کے پروڈکشن ہاؤس ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں علی فضل، پنکج تپاٹھی اور دیویندو شرما کے ساتھ ساتھ جتیندر کمار بھی نظر آئیں ہیں جو وکرانت میسی کی جگہ بابلو پنڈت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روی کشن بطور نیا کردار اس فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں