پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

کرن جوہر میں ’کافی ود کرن‘ میں ویرات کوہلی کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلمساز و میزبان کرن جوہر نے ’کافی ود کرن‘ میں اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں کئی مشہور شخصیات شرکت کرچکی ہیں لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ابھی تک شو کا حصہ نہیں بنے۔

ثانیہ مرزا کے ساتھ حالیہ پوڈ کاسٹ میں کرن جوہر نے ویرات کوہلی کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

ثانیہ مرزا نے کرن جوہر سے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کا نام بتائیں جو کبھی بھی کافی ود کرن میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

سابق ٹینس اسٹار نے ویرات کا نام لیا جس کے جواب میں کرن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کوہلی کو شو کے لیے دعوت نامہ نہیں دیا اور نہ ہی ان سے کبھی پوچھا۔

یہ پڑھیں: وزن میں کمی، کرن جوہر نے ڈائٹ پلان بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد میں کسی بھی کرکٹرز سے نہیں پوچھ رہا ہوں، بہت سے ایسے ہیں جو میں نے محسوس کیا کہ وہ نہیں آئیں گے، لہٰذا میں نے ان سے پہلے کبھی نہیں پوچھا۔

ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے 2019 میں شو میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل آیا تھا۔

کرکٹرز کے جنس پرست تبصروں پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی جس کے بعد ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے قسط کو ہٹا دیا تھا، معافی مانگنے کے باوجود دونوں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے سے بھی معطل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے کبھی بھی کافی ود کرن شرکت نہیں کی لیکن ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما متعدد بار شو کا حصہ بن چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں