جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پاکستانی اداکاروں کے خلاف بیان گن پوائنٹ پر دیا، کرن جوہر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ممتاز بھارتی فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان ’گن پوائنٹ‘ پر دیا، اس کے پیچھے مہا راشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتائی جب صحافی کے سوال پر وہ جذبات پر قابو نہ پا سکے اور بہ بانگ دہل سچ بات کہہ ڈالی، انہوں نے کہا کہ انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کی جانب سے دھمکیوں اور دباؤ کے بعد وہ بیان نہ چاہتے ہوئے بھی ریکارڈ کروایا۔


Karan Johar opens up about ‘hostage video… by arynews

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میرے سر پر گن رکھی گئی ہو اور میرے منہ میں الفاظ ڈالے گئے ہوں جس کے بعد بہ حالت مجبوری مجھے اپنے پاکستانی ساتھی اداکاروں کے خلاف بیان دینا پڑا۔

کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو دیکھ کر لوگ سمجھے کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کراتے وقت مجھے ایسا لگا جیسے کوئی بندوق میرے سر پر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم "اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کے موقع پر ان کا پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان گن پوائنٹ پر ریکارڈ کرایا گیا اور اس کے پیچھے مہاراشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔

واضح رہے کہ کرن جوہر نے مذکورہ بیان اکتوبر 2016ء کو فلم’ اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز سے پہلے دیا تھا جس میں فواد خان کو شامل کرنے پر راج ٹھاکرے کی تنظیم ایم این ایس آپے سے باہر ہوگئی تھی۔

دوسری جانب تنظیم کے رہنما ایمے کھوپکر کہتے ہیں کہ ان کی جماعت بھارتی فلم ساز پر پاکستانی فنکاروں کو شامل نہ کرنے کا دباؤ برقرار رکھے گی، اگر کرن جوہر یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے گن پوائنٹ پر بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا تو وہ اسے دھمکی ہی سمجھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں