اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

کراچی: غیر قانونی اسلحہ سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 نومبر 2025): سندھ رینجرز نے منظور کالونی اور صدر لکی اسٹار صدر میں اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں راشد محمود اعوان اور حاجی بانو خان وسان شامل ہیں، ملزمان سے 30 بور پستول، 5 نائن ایم ایم پستول، 5.56 ایم ایم رائفل، 314 مختلف اقسام کا ایمونیشن، 20 میگزین، 45 پستول پاؤچ، 10 ایمونیشن پاؤچ، 45 ایمونیشن بیلٹ، 10 رائفل کور، 5 سکیورٹی گارڈ یونیفارم، اسلحہ پارٹس اور 177 اسلحہ لائسنس برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں – کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 302 شناختی کارڈ، 5 موبائل، کمپیوٹر، سرکاری اداروں، بینک، سکیورٹی کمپنیز کی مہریں اور نقدی برآمد کی گئی، دوران تفتیش ملزمان نے 900 کے قریب جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا اعتراف کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سرکاری اداروں کی جعلی مہریں لگاتے تھے، برآمد شدہ لائسنسز کی متعلقہ ادارے سے تصدیق کروائی جائے گی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں