The news is by your side.

Advertisement

کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ کی جیکٹ کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کسی نے جیکٹ پہننے پر تنقید کی تو کوئی اس کی قیمت سامنے لے آیا۔

کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم جب سے وہ سیف علی خان کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھیں تب سے ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور نے جب شوبز میں واپس آنے کا اشارہ دیا تو اُن پر بڑی تنقید کی گئی جس کا اداکارہ نے بھی بھرپور دفاع کیا اور ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کام کے ساتھ بیٹے کی محبت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، یہ وقت ثابت کرے گا کہ میں تیمور سے کتنی محبت کرتی ہوں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے جم جوائن کرلیا تاکہ اضافی وزن کو ختم کرسکیں اور پہلے کی طرح خوبصورت نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ انڈسٹری میں دوبارہ سکہ جمانے کے لیے تیار

حال ہی میں کرینہ کی تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کیے نظر آئیں، اب بھارتی ویب سائٹ نے اس کی قیمت کا معلوم کرلیا۔

ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ نے نامور کمپنی کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس کی قیمت 1295 ڈالر یعنی پاکستانی روپے کے حساب سے 1 لاکھ 36 ہزار 250 روپے کے قریب بنتی ہیں۔

اس حساب سے اگر اندازہ لگایا جائے تو کرینہ نے جو جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے وہ کئی لوگوں کی آمدن سے کافی زیادہ ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں